• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو امریکا کا کرپٹ ترین شہر‘ تناسب کے لحاظ سے ڈی سی میں زیادہ کرپشن

کراچی(نیوزڈیسک) شکاگو امریکا کا کرپٹ ترین شہر‘جب کہ تناسب کے لحاظ سے ڈی سی میں زیادہ کرپشن ہوئی ہے۔ گزشتہ 42 برس میں شکاگو میں 1750 افراد کو کرپشن پر سزائیں ہوئیں‘ ڈی سی میں 10ہزار میں 16اعشاریہ 79 افراد کرپٹ رہے۔تفصیلات کے مطابق، شکاگو یونی ورسٹی نے اپنی نئی رپورٹ میں امریکا کی کرپٹ ترین ریاستوں اور شہروں پر روشنی ڈالی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس برس کے دوران امریکا کی تمام ریاستوں میں 19634 کرپشن اعترافات سامنے آئے ہیں۔ صرف 2018 میں 695 سرکاری افسران و ملازمین کو کرپشن پر سزائی سنائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شکاگو، امریکا کا کرپٹ ترین شہر رہا جہاں 1976 سے 2018 کے درمیان 1750 کرپشن کیسز پر سزائیں سنائی گئیں۔ اس کے بعد لاس اینجلس ہے جہاں 1547 اور نیویارک میں 1360 کرپشن کیسز میں سزائیں ہوئیں۔ جب کہ تناسب کے لحاظ سے ڈی سی میں سب سے زیادہ کرپشن پائی گئی ہے۔ جہاں ہر 10 ہزار میں سے 16اعشاریہ 79 افراد کرپٹ ہیں۔ جب کہ اس فہرست میں لوزیانا کا دوسرا نمبر ہے جہاں ہر 10 ہزار میں سے 2 اعشاریہ 62 افراد کرپشن میں ملوث تھے جبکہ اس فہرست میں تیسرا نمبر الینوائے کا ہے جہاں ہر 10 ہزار میں سے 1اعشاریہ 66 افراد کرپٹ ہیں۔
تازہ ترین