• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو قومیں لسانیت اور طبقات میں بٹ جاتیں ہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر پاتیں،مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ جو قومیں لسانیت اور طبقات میں بٹ جاتیں ہیں وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر پاتیں ہیں، جب سندھ کی تقسیم کا نعرہ ایم کیو ایم لگاتی ہے تو پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم فائدہ اٹھاتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے ووٹر سے کہتی ہے کہ بھول جاؤ روٹی کپڑا اور مکان، اگر ہمیں ووٹ نہیں دیا تو سندھ تقسیم ہوجائے گا جبکہ پیپلز پارٹی جانتی ہے کہ نعرہ لگانے والے لیاقت آباد کی ایک گلی بھی سندھ سے الگ نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین