• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو قطرے پلانے میں کوئی دینی و شرعی حرج نہیں، سنی کونسل کا فتویٰ

لاہور(نمائندہ جنگ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر علمائے اہلسنّت اور مفتیانِ کرام نے تحقیق و تفتیش کے بعد پولیو ویکسین کے حق میں اجتماعی فتویٰ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیو ویکسین میں کسی بھی طرح کا کوئی حرام مادہ موجود نہیں بلکہ پولیو ویکسین انتہائی محفوظ دوا ہے اور پولیو کے قطرے پلانے میں دینی و شرعی اعتبار سے کوئی ہرج نہیں بلکہ بچوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا والدین کا شرعی، قانونی اور اخلاقی فرض ہے۔

پولیو مہم میں رکاوٹ پیدا کرنا بدترین گناہ، سنگین جرم اور انسانیت دشمن عمل ہے جس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ قوم پولیو کے خلاف ریاستی مہم کا حصہ بن کر اپنا قومی فریضہ پورا کرے۔

جو گمراہ لوگ لاکھوں بچوں کے اپاہج بن جانے کے خطرات پیدا کر رہے ہیں وہ اللہ کے عذاب کو دعوت دیتے ہیں۔ انہیں انسدادِ پولیو مہم کو ناکام بنانے کی کوششوں سے باز آ جانا چاہیے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے انہیں پولیو کے قطرے پلانا ضروری اور لازمی ہے۔

تازہ ترین