• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرنے اپنے حلقے میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن پر حکام کو ڈانٹ پلادی

پشاور(ارشدعزیزملک)خیبرپختونخواکے گورنرشاہ فرمان نے اپنے حلقے میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن اوربجلی منقطع کرنے پرشدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے پیسکوحکام کی سرزنش کردی ۔ذرائع کے مطابق پیسکوحکام نے انکے آبائی حلقے میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےغیرقانونی کنڈے ہٹائے اوربعض علاقوں کی بجلی منقطع کردی ۔جس پر گورنرشاہ فرمان نے پیسکوحکام کو گورنرہائوس طلب کرکے ڈانٹ پلائی ۔ تاہم گورنرہائوس کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر نے عوامی شکایات پر پیسکوحکام پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔دریں اثناءگورنرہائوس پشاورسے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پشاور کے مضافاتی علاقوں بڈھ بیر، ماشوخیل، ماشو گگر ،ادیزئی ودیگر میں بجلی کے اضافی بلوں اور کنڈا ہٹانے کے نام پر واپڈااہلکاروںکے نامناسب رویے سے متعلق عوامی شکایات پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ واپڈا اہلکار اپنا قبلہ درست کریں اور صارفین کے ساتھ اپنارویہ ٹھیک کریں۔
تازہ ترین