کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس میں 399پوائنٹس کا اضافہ، سرمایہ کاری مالیت 69ارب 27کروڑ 81 لاکھ وپے بڑھ گئی،65.10فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت56فیصدزائد رہا۔