• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران فائرنگ، شہری زخمی، 17 گاڑیاں و موٹرسائیکل غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصو صی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 6 گاڑیوں 9موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو موٹر سائیکل اڑا لیے گئے۔ تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں 47ہزار روپے ، موبائل،شناختی کارڈودیگرکارڈ چھیننے کے دوران فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا گیا۔ تھانہ رتہ امرال پولیس نے اسلحہ کی نوک پر 3لاکھ 67ہزار روپے اور 3موبائل لوٹنے، تھانہ پیرودھائی نے 2واقعات میں موبائل چھیننے، سائونڈ سسٹم ، کمپیوٹر بمعہ مانیٹر ، بیٹری چوری،تھانہ بنی نے موبائل اور 800روپے چھیننے، 2 موبائل ، 10ہزار روپے اور 2طلائی کانٹوں کا حامل پر س چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نےموبائل اور 25ہزار روپے چھیننے، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل اور 5ہزار روپے چھیننے، موبائل فون اور 5ہزار روپے چوری ، موبائل فون چھیننے، تھانہ صادق آباد نےموبائل فون چوری ، تھانہ ویسٹریج نے مختلف افراد سے ایک لاکھ سے زائد رقم چھیننے، تھانہ نصیرآبادنے 25 ہزار روپے اورموبائل چھیننے، تھانہ ائرپورٹ نےموبائل چھیننے، گھر سے طلائی زیورات اور 40ہزار چوری ،تھانہ مورگاہ نے طلائی زیورات اور 20ہزار چھیننے، تھانہ صدرواہ نے موٹرسائیکل چھیننے ،ہوٹل سے 93ہزار ، پرس، موبائل اور ہوٹل کا سامان چوری کرنے، تھانہ گوجر خان نے مکان کے تالے توڑکر لیپ ٹاپ ، 2 گھڑیاں مالیتی 30 ہزار ،4کمبل اور الیکٹرونکس کا سامان چوری، تھانہ روات نے 14ہزار چھیننے،تھانہ کہوٹہ نے سوٹ کیس جس میں کپڑے ، لیڈیز سوٹ تھے موبائل ، دو طلائی کانٹے ، 9000 چوری کے مقدمات درج کر لیے۔ دریں اثناء تھا نہ مارگلہ کے علا قے فیصل مسجد کے قریب نو بیاہتا جو ڑے کی فو ٹو گرا فی کیلئے آئے دو فو ٹو گرا فرز سے دن دیہا ڑے 3 لاکھ مالیت کے کیمرے چھن گئے۔ تھانہ کورال اور تھا نہ آبپا رہ نے مو ٹر سائیکل چوری، تھانہ لو ہی بھیر پولیس نے 90 لاکھ خور د برد کر نے ،کوہسار پولیس نے پارسل خورد برد کر نے پر مقدمات درج کر لئے۔ بھا رہ کہو پولیس نے شیزادہ کی مسرو قہ مو ٹر سائیکل انجم حسین سے بر آمد کر کے گرفتار کر لیا۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین