• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کوسوشل میڈیا اکاؤنٹس سےباوردی تصاویر ہٹانے کاحکم

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس کے افسروں اورملازمین کوسوشل میڈیاکے ذاتی اکاؤنٹس سے اپنی باوردی تصویریں ہٹانے کاحکم دے دیاگیا۔آئی جی پولیس پنجاب کے حکم پرصوبہ بھرکے تمام آرپی اوز،سی پی اوزاورڈسٹرکٹ پولیس افسروں کے نام ایک مراسلہ جاری کیاگیاہے جس میں ان سے کہاگیاہے کہ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب نے اپنے پرائیویٹ سوشل میڈیااکاؤنٹ سے یونیفارم پہنے لگی پروفائل فوٹوہٹادی ہے اوراس ضمن میں پنجاب پولیس کے تمام افسران کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بھی اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی پروفائل تصاویرفوری طورپرہٹادیں جن میں وہ پولیس یونیفارم پہنے دکھائی دیتے ہیں ۔سوشل میڈیاپرکوئی افسریااہلکاراپناعہدہ بھی ظاہرنہیں کرےگا۔افسران نام، بیج، لوگو یا گشت والی گاڑی کوسوشل میڈیاپراستعمال نہیں کریں گے۔
تازہ ترین