• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی بورنگ کنکشن ناکارہ بنانے پر اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، شہری

راولپنڈی (جنگ نیوز ) افشاں کالونی عثمان سٹریٹ کے رہائشی عبدالوحید نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے گھر کے بورنگ کنکشن کو نقصان پہنچانے پر بورڈ اہلکاروں کیخلاف کارروائی اور نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ عبدالوحید نے کہا کہ اہلکاروں نے واجبات کی عدم ادائیگی کے نام پر پانی کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے گھر کا ذاتی بور بھی ناکارہ بنادیا اس کے علاوہ خاتون خانہ کیساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔
تازہ ترین