• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سے59پاکستانی ڈی پورٹ، اسلام آبادپہنچ گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آسٹریلیاسے ایک اورترکی سے ڈی پورٹ کئے گئے 59پاکستانی اسلام آبادپہنچ گئے ۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح ٹرکش ائرلائن کی پروازٹی کے 710 کے ذریعے انسٹھ پاکستانی ڈی پورٹیزاستنبول ترکی سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے جہاں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے سفری ریکارڈکی عدم دستیابی پر دیگر43افرادکوحراست میں لے لیا۔ ادھرفلائٹ نمبرای کے612کے ذریعے آسٹریلیاسے ایک پاکستانی ڈی پورٹی محمدطفیل دبئی کے راستے اسلام آبادپہنچا جسے بعدازاں پاسپورٹ سیل بھیج دیاگیا۔
تازہ ترین