• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کاامن کسی کوخراب کرنے نہیں دینگے‘ محمدخان لہڑی

کوئٹہ(پ ر )صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گردوں کو اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے کوئٹہ شہر اور صوبے کی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت قطعی طور پر نہیں دینگے صوبائی حکومت نے دہشت گردوں سے نمٹنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ تاکہ شہریوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے انہوںنے شہداء کی بلنددرجات ‘ سوگوار خاندانوں کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
تازہ ترین