• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن اخبار فروشاں کی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کابینہ کو مبارکباد

کوئٹہ(پ ر)انجمن اخبار فروشاں کے قائم مقام صدر اللہ گل محمد حسنی نے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلقات عامہ کے نومنتخب صدر وقاص شاہین اور جنرل سیکرٹری ظفر علی ظفر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تعاون ان کے ساتھ ہمیشہ جاری رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سابق صدر عبدالنبی سمالانی، نائب صدر یوسف شاہ، محمد خان ساسولی، جوائنٹ سیکرٹری حاجی ملک سعید احمد، سیکرٹری مالیات نور احمد، سیکرٹری مولاداد، ضیاء الرحمان ساسولی، ولی خان ناصر، حاجی عبدالرئوف بنگلزئی نے بھی شرکت کی۔ اللہ گل نے کہا کہ آفیسرز ویلفیئر کے انتخاب جمہوری انداز میں ہوئے۔ کم وقت میں الیکشن کرانے کا سہرا وحید زہیر اور نادر چھلگری کے سر جاتا ہے۔
تازہ ترین