• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک سالانہ امتحان 22فروری سے شروع‘362امتحانی سنٹر قائم

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب بھرمیں میٹرک سالانہ امتحان2020ءایک ساتھ 22 فروری سے شروع ہوں گے،کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ دسویں کے امتحان میں ایک لاکھ 14ہزار682امیدوار شریک کریں گے، جن میں ایک لاکھ سے زائد امیدوار سائنس مضامین کے ہیں، جبکہ نویں کے امتحانات 10مارچ سے شروع ہوں گے جس میں ایک لاکھ 33ہزار 338 امیدوار شریک ہوں گے ، جس میں سائنس کے امیدواروں کی تعداد ایک لاکھ 19ہزار ہے ، تمام مضامین میں معروضی پرچہ پہلے اور انشائیہ پرچہ بعد میں ہوگا ، ملتان بورڈ 362امتحانی سنٹر قائم کردئے ہیں خانیوال میں 91، لودھراں میں 45 وہاڑی میں 87 ملتان میں 139سنٹر بنائے گئےہیں۔
تازہ ترین