• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹیوں کی تعلیم سماج کو پسماندگی سے نکال سکتی ہے، وائس چانسلر

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اعلیٰ درسگاہیں ان ملکوں، اداروں اور افراد کو انسانی توقعات کے ساتھ دیکھ رہی ہیں جو پسماندہ، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ معاشروں کا فرق مٹانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں تعلیم اور خاص طور پر بیٹیوں کی تعلیم کسی بھی سماج کو پسماندگی سے نکال سکتی ہے، یہ بات انہوں نے سکاٹ لینڈ اسکالر شپس برائے طالبات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی، اس موقع پر برٹش کونسل کے کنٹری ہیڈ عامر رمضان نے کہا کہ جامعہ زکریا کی بی ایس (4 سالہ پروگرام) اور ایم اے، ایم ایس سی کی ملتان، مظفر گڑھ، صادق آباد، میاں چنوں اور اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی 15 طالبات کو 15 لاکھ روپے کے اسکالر شپس دیے گئے ہیں، ہیڈ آف ہائر ایجوکیشن ثناء پرویز اور پروجیکٹ ہیڈ ہائر ایجوکیشن حمزہ سلیم اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین