• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک روز میں 125بجلی چور پکڑے گئے، جرمانے عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 125بجلی چور پکڑ لئے ۔ ایک لاکھ 51ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 26لاکھ37ہزار روپے جرمانہ عائد۔ 5 ایف آئی آرز درج۔ ملتان میں 8 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 7244یونٹس چوری کرنے پر 137688روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔۔ مظفر گڑھ میں 20گھریلو اور کمرشل صارفین کو 32863یونٹس چوری کرنے پر 537950روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ خانیوال میں 11 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 16977 یونٹس چوری کرنے پر 346704 روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔
تازہ ترین