• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے:میاں جمیل

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے حکومت شہریوں کو بنیادی سروسز کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی جس کا بڑا ثبوت واسا کی طرف سے آئندہ ماہ پانچ ارب مالیت سے زائد دو میگا پراجیکٹس کا شروع کرنا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی ادارہ ملتان آغا محمد علی عباس کے ہمراہ واسا ہیڈ آفس شمس آباد کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس دوران ایم ڈی واسا نے بریفنگ دی۔
تازہ ترین