• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی سرکار نےمہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، ملک عدیل اعوان

پشاور(نمائندہ خصوصی) قومی وطن پارٹی پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے چیئرمین اور پراونشل کمیٹی کے رکن ملک عدیل اعوان نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ڈیڑھ سال میں مہنگائی کا ریکارڈ توڑنے ملک کو تباہی سے دو چار کرنے اور عوام کے دکھوں میں اضافہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا گیا انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوںکی طرف سے عوام کو دھوکہ دینے کے لئے بڑے بڑے دعوے کئے جاتے ہیں لیکن اٹھارہ ماہ میں حکمران ایک بھی وعدہ پورا کر کے نہ دکھا سکے آٹے و چینی کی بحران کی ذمہ دار مافیا عمران نیازی کے اردگرد جمع ہے مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مافیا کی سرپرستی کی جا رہی ہے ۔ ملک عدیل اعوان نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے بہت جلد عوام کو نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی قومی وطن پارٹی کی طرف سے مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف احتجاج جاری رہے گا حکمرانوں کی طرف سے صوبائی دارالحکومت پشاور سے ناانصافیوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اور پشاور کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے ۔
تازہ ترین