• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان بوجھ کر دو سالوں سے ڈاکٹروں کو ترقی نہیں دی جارہی، پی ڈی اے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ جان بوجھ کر دو سالوں سے تمام کیڈرز ڈاکٹروں کو ترقی نہیں دی جارہی ، حیلے بہانوں سے ترقی کو روکی جارہی ہے اور ہر بار غیر ضروری اعتراضات لگا کر ڈاکٹروں کی ترقی کے کیس صوبائی سلیکشن بورڈ کو نہیں بھیجے جارہے۔ ایک بیان میں پی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سلیم خان کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اور ہیلتھ سیکرٹریٹ کے بعض اہلکار ڈاکٹروں کی ترقی میں رکائوٹ ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ، اس سلسلے میں پی ڈی اے نے صوبائی وزیر صحت کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہیں صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے کہ جنرل کیڈر ڈاکٹروں کی ترقی کے چار درجاتی فارمولے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد کیا گیا لیکن دوسرامرحلہ تقریباً دو سالوں سے تاخیر کا شکار ہے حالانکہ محکمہ خزانہ دوسری بار بھی منظوری دے چکا ہے۔لیکن محکمہ صحت کے متعلقہ اہلکار لوازمات مکمل کر کے کیس سلیکشن بورڈ نہیں بھیج رہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ، وزیر صحت اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ آج ہونے والے سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹروں کی ترقی کے کیس شامل کئے جائیں۔
تازہ ترین