• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن آٹھویں کھلاڑی تک ہے، عاقب جاوید

عاقب جاوید  کی جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان ‘ میں گفتگو 


لاہور قلندر کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ آٹھویں کھلاڑی تک لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن ہے۔

عاقب جاوید نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان ‘ میں گفتگو کے دوران  ٹیم لاہور قلندرز کی پاکستان سپر لیگ کی تیاری  سے متعلق کہا کہ ہم نے پی ایس ایل فائیو کے لیے بہت محنت کی ہے، لاہور قلندرز میں تین فاسٹ بالرز ہیں، ٹیم متوازن ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم میں آٹھویں کھلاڑی کے نمبر تک لاہور قلندرز کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندرز کی جانب سے اس بار اچھی پرفارمنس کی امید ہے۔

تازہ ترین