• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والوں کے لئےنئی سڑکیں اور اسٹریٹ لائٹس نصب


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم دعویٰ نہیں بلکہ عملی کام کرتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ شہر کے وسط میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے، آرٹس کانسل، شاہین کمپلیکس، ایس ایم لاء کالج کے اطراف نئی سڑکیں تیار ہیں جبکہ مصروف ترین علاقے میں سیوریج نظام، فٹ پاتھ، خوبصورت اسٹریٹ لائٹس بھی نصب کردی گئیں ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شہریوں کو نئے ترقیاتی کاموں کی سہولت فراہم کی گئی ہیں ، فٹ پاتھوں پر ماربل کی بینچز، ڈسٹ بن بھی نصب کئے گئے ہیں اور سندھ سیکریٹریٹ کے باہر انڈر گراؤنڈ پارکنگ کا منصوبہ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پروگرام کے تحت یہاں چار سو کاریں اور چھ سو موٹر سائیکلیں پارک کی جا سکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر گراؤ نڈ پارکنگ منصوبے کے اوپر شہری مختلف کتابوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

مشیر وزیراعلی سندھ کا ترقیاتی کاموں سے متعلق مزید بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اطراف میں قائم لاء اور آرٹس کالج، این ای ڈی سٹی کیمپس پر بھی لائٹنگ کی جا ئے گی۔ پارکنگ منصوبے کے اوپر خوبصورت اسٹالز اور سبزہ لگایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین