• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’باجی‘کراچی لٹریچر فیسٹول میں دکھائی جائے گی

فلم”باجی“ کا ٹریلر


اداکارہ میرا کی فلم ”باجی“ 11ویں کراچی لٹریچر فیسٹول میں دکھائی جائے گی۔

کراچی لٹریچر فیسٹول 28 فروری کو بیچ لگژری ہوٹل میں منعقد ہوگا جو یکم مارچ  تک جاری رہے گا، جس میں گزشتہ سال جون میں ریلیز ہونے والی فلم ”باجی“  پیش کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار ثاقب ملک اور کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، آمنہ الیاس، میرا، علی کاظمی اور محسن عباس حیدر شامل ہیں۔