• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین اسکینڈل، امریکی نائب وزیرِ دفاع مستعفی

یوکرین اسکینڈل سے وابستہ پینٹا گون کے اعلیٰ عہدے دار جان روڈ مستعفی ہو گئے۔

امریکی نائب وزیرِ دفاع برائے پالیسی جان روڈ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر استعفیٰ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں جان روڈ کا کہنا تھا کہ وزیرِ دفاع سے معلوم ہوا ہے کہ آپ چاہتے ہیں کہ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دوں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ کی درخواست پر میں اپنا استعفیٰ بھیج رہا ہوں، 28 فروری سے عہدہ خالی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیئے: یوکرین اسکینڈل، پومپیو خاتون رپورٹر پر کیوں چِلائے؟

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جان روڈ نے تصدیق کی تھی کہ یوکرین نے فوجی امداد کے لیے کافی اصلاحات کیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ امداد روکنے کی وجہ کرپشن تھی نہ کہ انتخابی حریف کے خلاف سازش تھی۔

تازہ ترین