• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ویتنام میں پہلی بار کیٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اقسام کی سیکڑوں بلیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

ویتنام میں منعقد ہونے والے اس کیٹ چیرٹی شو میں ملک بھر سے بلیوں سے محبت کرنے والے افراد نے شرکت کی اور 200 سے زائد پالتوں بی مانو کو سجا سنوار کر نمائش میں پیش کیا۔

منفرد نوعیت کی اس کیٹ شو کے دوران کیٹ کاسٹیوم شو جیسے منفرد مقابلے بھی منعقد کئے گئے جس میں شیر کی خالہ بلیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیااور اپنی دلچسپ حرکتوں سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔