• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلیڈی ایٹرز کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں اپنے پتے دکھادیے

گلیڈی ایٹرز کپتان سرفراز احمد نے پی ایس ایل میں اپنے پتے دکھادیے


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی دفاعی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ایونٹ کے لیے اپنے اہم پتے دکھادیے۔

پی ایس ایل کا میلہ آج سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، اس میں کوئٹہ کی ٹیم نے کیا تیاریاں کی ہیں اس حوالے سے سرفراز احمد نے بتادیا۔

چیمپئن کپتان کہتے ہیں کہ ٹیم کے رائٹ کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ شین واٹسن اور جیسن رائے ٹیم کے لیے اوپننگ کریں گے، جبکہ احمد شہزاد تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔

سرفراز احمد کے مطابق انفرادی پرفارمنس اچھی ہوگی تو آگے بھی چیزیں بہتر ہو سکتی ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر امید کا اظہار کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 5 سے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا امیج جائے گا اور بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی۔

تازہ ترین