• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کی شہیدلانس نائیک عبداللّٰہ کی نمازجنازہ میں شرکت

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جمعرات کو  بارتھی پہنچے، جہاں انہوں نے شہید لانس نائیک عبداللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر شہیدلانس نائیک عبداللّٰہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید لانس نائیک عبداللّٰہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنےخون کا نذرانہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید عبداللّٰہ نےاپنی جان وطن کے لیے قربان کرکے بہادری کی مثال قائم کی، شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہم پرامن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

تازہ ترین