• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ

خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ


حکومت نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

خالد جاوید خان اس سے قبل 2018 میں بھی اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انور منصور خان نے اٹارنی جنرل پاکستان کے عہدے سے آج استعفیٰ دیا ہے، انہوں نے اپنا تحریری استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو منظوری کے لیے بھیج دیا۔

انور منصور خان نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے میرے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جس بار کا میں چیئرمین تھا افسوس اس ہی نے مجھ سے استعفیٰ مانگا، جب اپنی برادری استعفیٰ مانگے تو دینا پڑتا ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل انور منصور خان سے حکومت کی جانب سے استعفیٰ مانگا گیا ہے۔

انور منصور خان کے استعفے سے متعلق ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر اور فروغ نسیم نے انور منصور خان کے اس بیان کی تردید کی ہے کہ ان سے پاکستان بار کونسل نے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

تازہ ترین