• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کیلئے پیغام

پاکستان میں موجود آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیے آنے والے اپنے ہم وطن کھلاڑیوں کے لیے پیغام دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے پی ایس ایل 5 کے لیے پاکستان آنے والے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرکٹ کے لیے بہت بڑا قدم ہے۔

آسٹریلوی ہائی کشمنر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے مداحوں میں جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے فواد احمد، شین واٹسن، بین ڈنگ، بین کٹنگ اور کرس لین کے ٹوئٹر اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے۔

پاکستان آئے ان کھلاڑیوں نے اپنے ہائی کمشنر کے اس پیغام کا خیرمقدم کیا۔

فواد احمد نے کہا کہ ہم آپ سے راولپنڈی میں میچ کے دوران ملاقات کے منظر رہیں گے۔

بین ڈنگ نے کہا کہ انہیں یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے، وہ اب یہاں کرکٹ لیے بہت بے تاب ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کرس لین نے کہا کہ وہ اپنا وقت یہاں گزارنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین