• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے خالد مقبول کا پوچھا، اراکین چپ رہے

وزیر اعظم نے خالد مقبول کا پوچھا، اراکین چپ رہے


وفاقی کابینہ کے اجلاس سے آج بھی اتحادی جماعتوں کے وزراء غیر حاضر رہے۔

کابینہ اجلاس میں ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے شرکت نہیں کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں پھر خالد مقبول کا پوچھا، کابینہ ارکان چُپ رہے۔

وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنی عدم حاضری پر کہا کہ ذاتی مصروفیت کی بنا پر کابینہ اجلاس میں شریک نہ ہوسکا، تاہم حکومت کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی استعفا دے چکے ہیں اسی وجہ سے خالد مقبول اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

تازہ ترین