• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کا بلیک لسٹ سے بچنے کا امکان

ایف اے ٹی ایف اجلاس: پاکستان کا بلیک لسٹ سے بچنے کا امکان



پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ سے بچنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایک روز بعد ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا اعتراف کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے تین بااثر ممبران ملائیشیا، ترکی اور چین نے 5 روزہ اجلاس کے دوران پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 ماہ کے دوران اسلام آباد نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے اور منی لانڈرنگ سے متعلق مثالی اقدامات کیے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری اور انہیں سنائی گئی، اس سزا نے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستانی موقف کو مزید مضبوط کیا۔

ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ ابھی پاکستان کو اس حوالے سے مزید اقدامات کرنے ہیں۔

وفاقی وزیر حماد اظہر بھی پاکستانی اقدامات سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔

ایف اے ٹی ایف کا آنے والا نتیجہ پاکستان کے لیے مثبت ہوگا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

تازہ ترین