• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی اخلاق چوک کے قریب واقع مکان سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کی ، جہاں متوفی کی شناخت 20 سالہ عمر فاروق کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے،اورنگی ٹاؤن گلشن ضیا بسم اللہ چورنگی کے قریب فٹ پاتھ سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل کی ، پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی اور نشے کی زیادتی کے باعث اس کی موت ہوئی ہے، تاہم 25 سالہ متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ،پولیس نے ضابطے کی کارروئی کے بعدلاش سرد خانے منتقل کر دی،ڈرگ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا ، ریلوے پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش جناح اسپتال منتقل کی ، تاہم 60 سالہ متوفی کے پاس سے شناخت کے حوالے سے کوئی چیز نہیں ملی ، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کر دی ، شیرشاہ تھانے کی حدود گلبائی میں گاڑی کی ٹکر سے سڑک عبور کرنے والا 45 سالہ عبدالمجید ولد سلیمان خان جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ بتایا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین