• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان لیوا آلودگی کا سبب قرار دیا گیا بحری جہاز بدستور بندرگاہ پر موجود

جان لیوا آلودگی کا سبب قرار دیا گیا بحری جہاز بدستور بندرگاہ پر موجود 


کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کیماڑی کی فضا میں جان لیوا آلودگی کا مبینہ سبب قرار دیے گئے بحری جہاز "ہرکولیس" کو تیسرے روز بھی بندرگاہ سے نہیں ہٹایا جا سکا، کے پی ٹی ذرائع کے مطابق امریکا سے سویابین لے کر کراچی آنے والے بحری جہاز ہرکولیس کو سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی پورٹ ٹرسٹ اتھارٹی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہٹا کر پورٹ قاسم روانہ کرنے کا کہا تھا مگر سمندری مدوجزر کی وجہ سے بدھ کو جہاز کو کراچی بندرگاہ سے روانہ نہیں کیا جا سکا، کے پی ٹی ترجمان کے مطابق جہاز پر وزن کا توازن ٹھیک نہیں تھا جس پر 50 سے زائد مزدور لگا کر جہاز پر بیلنس یکجا کیا گیا، ہرکولیس ہفتہ 15 فروری کو صبح 3 بجکر 45 منٹ پر کراچی بندرگاہ کے ایسٹ وہارف کے برتھ نمبر 10 اور 11 پر لنگر انداز ہوا تھا، بحری جہاز سے سویابین ان لوڈ کرنے کے دوران ہوا میں شامل ہونے والی ڈسٹ کو قریبی آبادی کیماڑی کے 14 افراد کی موت کا سبب قرار دیا گیا تھا جبکہ سیکڑوں افراد متاثر ہوئے، جس کے بعد شپ سے سویابین کی ان لوڈنگ روک دی گئی تھی جس کے بعد سے علاقے میں آلودگی ختم ہوگئی۔

تازہ ترین