• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں کانسٹیبل کی 6ہزار اسامیاں خالی،بھرتی کی جائے،وزیر اعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی 6000 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں، محکمہ پولیس یہ بھرتیاں شروع کرے یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ تقریب جس میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے توسط سے پولیس میں 310 نئے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئی) کے تقرر نامے تقسیم کیے گئے سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب میں چیف سکریٹری ممتاز شاہ ، صوبائی وزیر سعید غنی، مشیر برائے وزیراعلیٰ سندھ نثار کھوڑو، مرتضی وہاب اور اعجاز جکھرانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ عثمان چاچڑ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انکی حکومت نے سندھ پولیس کو جدید ترین آلات ، اسلحہ اور بہترین تربیت سے آراستہ کیا ہے اور تمام تر بھرتیاں خالصتاً میرٹ پر کی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں اقلیتی کوٹے کے مزید اے ایس آئیز کی جلد تقرری کی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نئے شامل ہونے والے اے ایس آئیز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سندھ کے لوگوں کو بہترین پولیسنگ کی ضرورت ہے اور آپ کا انتخاب خالصتاً میرٹ پر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین