• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا 15بچوں کو پولیس فوری بازیاب کرائے،ہائیکورٹ کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر پولیس حکام کو لاپتا 15بچوں کو فی الفور بازیاب کرانے کی ہدایت کردی۔ فاضل عدالت نے لاپتا بچوں کی تصاویر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں شائع کرنے کابھی حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے پولیس حکام سے 18مارچ تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔ جمعرات کو جسٹس محمد کریم خان آغا کی سر براہی میں جسٹس محمد سلیم جیسر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے غیر سرکاری تنظیم روشنی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ویلفیئر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے بچوں کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جائے لاپتا بچے کہیں غیر قانونی سرگرمیوں میں تو استعمال نہیں کیے جارہے؟ ۔
تازہ ترین