• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ہائی وےپر سرکاری گاڑی میں سوار افراد کا ٹر یلر ڈرائیور پر تشدد، ٹریفک جام ہو گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نیشنل ہائی وے پورٹ قاسم موڑ پر سرکاری گاڑی میں سوار افرادنے خود کو سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کر کے ٹریلر ڈرائیورکو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،مین روڈ پر گاڑی رو کنے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا،جب شہریوں نےموبائلز فونز سے ویڈیو بنا ئی تو گاڑی نمبر GSA-381 میں سوار شخص نے اپنا نام ذوالفقار بتایا، بعدازاں ٹریفک جام میں پھنسے افراد کی مداخلت پر سرکاری گاڑی میں سوار افراد فرار ہوگئے،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ سرکاری گاڑی میں سوار شخص نشے میں دھت ہے ۔
تازہ ترین