• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لینڈ مافیا کی مبینہ سرپرستی کرنے پر ڈی آئی جی ایسٹ عامرفاروقی اور ڈی ایس پی خواجہ معین سمیت دیگر کوتوہین عدالت کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔پولیس افسران کو توہین عدالت کے نوٹس درخواست گزارطارق احمد خان لودھی کی درخواست پر جاری کیے گئے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کی بھاری نفری اسکیم 33 میں ان کی زمین پر زبردستی داخل ہوئی اور وہاں موجود عملے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے عدالت کے حکم امتناع کے باوجود زمین کو لینڈ مافیا کے حوالے بھی کردیا۔
تازہ ترین