• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دے، ثروت قادری

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو عراق اور شام بننے نہیں دینگے حکومت فرقہ واریت پھیلانے والوں کو لگام دے، یہود ونصاریٰ کےآلہ کار پاکستان کو فرقہ وارانہ فسادمیں جھونک کر ملک کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کا امن وسلامتی برداشت نہیں ہے، بھارت،یہود ونصاریٰ اور ان کے آلہ کار پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے فرقہ واریت کو فروغ دینا چاہتے ہیں ہمیں ان سازشوں کو صبر وتحمل اور امن پسندی ویکجہتی سے ناکام بنانا ہوگا۔
تازہ ترین