کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل کی جگہ آل رائونڈر انور علی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ پی ایس ایل کی ٹیکنکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی انور علی کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ پی سی بی ٹیکنکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، سمیر کھوسہ، مرینہ اقبال اوربازید خان شامل ہیں۔ کمیٹی کی سربراہی وسیم خان کررہے ہیں۔ انور علی کا انتخاب سلور کیٹیگری میں کیا گیا ہے۔ انور علی لیگ کے تمام ایڈیشنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ اب تک 32 میچوں میں 191 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 23 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔