• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان فائنل کے مہمان خصوصی ہوسکتے ہیں، فیصل جاوید

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فائنل کی افتتاحی تقرب اور میچ کو دیکھنے کے لئے اہم شخصیات بھی نیشنل اسٹیڈیم پہنچی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہامکان ہے وزیر اعظم عمران پی ایس ایل فائنل میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل اس وقت دنیا کی مقبول ترین کر کٹ لیگ بن گئی ہے۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پی ایس ایل نے پورے ملک کو یکجا کردیا ہے، لوگوں نے مہنگائی اور گرانی کو بھول کر پی ایس ایل کو کامیاب بنایا، دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی آمد کے بعد اب دنیا کی دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہئے۔ گلور کار سجاد علی نے کہا کہ دنیا بھر میں پر فارم کیا ہے مگر پی ایس ایل میں فن کا مظاہرہ میری زندگی کا ناقابل فراموش مر حلہ ہے۔ عارف لوہار نے کہا کہ نامور کھلاڑیوں اور اپنے ہم وطن کے سامنے پر فارم کرنا اعزاز کی بات ہے، ماروی صنم نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان بن گیا ہے۔

تازہ ترین