• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلندرز ہوم گراؤنڈ لاہور میں آج مہم شروع کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے دن جمعے کو نیشنل اسٹیڈیم کو کراچی کنگز پشاور زلمی سے میچ کھیلے۔ کراچی نے زلمی کے خلاف دس میں سے آٹھ میچ جیتے ہیں۔ دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ لاہور کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے ہونے کی بہت خوشی ہے ۔ لاہور قلندرز لاہور میں میچ کھیل رہی ہے بہت مزہ آئے گا۔ گذشتہ برس ان فٹ ہونے کی وجہ سے نہیں کھیل سکا کوشش ہے اس برس لاہور قلندرز کے لئے اپنے ارادے پورے کروں ۔ لاہور قلندرز نے نوجوانوں پر بہت اعتماد دیا ہے یہ ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بنانا مینجمنٹ کا کام ہے میرا کردار ٹیم کو جتوانا ہے ۔غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے کی خوشی ہے ۔گولف کھیلنے کے دوران یہ لوگوں لوگوں سے گھلے ملے اور خوش ہوئے۔ دوبار کی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لیگ کے حوالے سے بہت پرجوش ہوں۔ امید ہے کہ شاندار کرکٹ دیکھنے میں آئے گی۔ میچ کی تیاری کی ہے، گیم پلان نہیں بتا سکتا۔ ہمیشہ پاکستان آکر خوشی ہوتی ہے۔شعیب ملک کا ہونا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہےان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تازہ ترین