• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی شوٹنگ: شیشہ بار حملے انتہائی دائیں بازو کے انتہاپسند نے کئے

لندن (پی اے) ایک مشتبہ انتہائی دائیں جانب کے انتہا پسند نے مغربی جرمنی میں دو شیشہ بار پر حملے کئے تھے، جس میں 9 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ وفاقی پراسیکیوٹرز ہنائو کے شہر میں پیش آنے والے اس واقعہ کی دہشتگردی کی حیثیت سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ حملہ کا محرک ’’غیر ملکی مخالفت‘‘ ہے۔ بدھ کی شب دونوں مقامات پر حملوں کا نشانہ بنیادی طور پر کردش بنے تھے۔ مشتبہ شخص اپنے گھر میں ماں کی لاش کے پاس مردہ پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 43 سالہ مشتبہ شخص نے خود کو ہلاک کر لیا۔ ٹیبلائیڈ میگزین بلڈ کی رپورٹ کے مطابق وہ ایک جرمن شہری تھا، جس کا اسلحہ لائسنس یافتہ تھا۔ اسکی گن، میگزین اور امونیشن اس کی کار سے مل گئے ہیں۔ بلڈ کے مطابق اس نے ایک خط میں اپنے انتہائی دائیں بازو کے نظریات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک وڈیو بھی چھوڑی ہے، تا ہم اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ بدھ کو تقریباً 22:00 (جی ایم ٹی 21:00) بجے ہنائو شہر کے ایک شیشہ بار پر فائرنگ ہوئی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق وہاں ایک درجن کے لگ بھگ فائر کئے گئے۔ مشتبہ شخص نے پھر گہرے رنگ کی کار میں کیسیلسٹیڈٹ کا سفر کیا اور ایرینا بار اینڈ کیفے پر فائرنگ کر دی تھی۔ شیشہ بار میں عموماً مشرق وسطیٰ یا ایشیائی ممالک کے لوگ آتے ہیں، کیونکہ یہ شوق انہی ممالک میں کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین