• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیبی ابراہمز کے ساتھ بھارتی رویہ قابل مذمت ہے، چوہدری محمد خان

آلڈرشاٹ(پ ر)سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے ایک برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہمز کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور دہلی ایئر پورٹ سے واپس بھیجنا انتہائی قابل مذمت ہے۔ ڈیبی ابراہمز کے ساتھ یہ سلوک کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرنے پر کیا گیا۔ بھارت ظلم اور جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا، ڈیبی جیسی اور بھی بہت سی آوازیں بلند ہوتی رہیں گی اور بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔ چوہدری محمد خان نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کرنے پر بھارتی حکومت سے جواب طلب کیا جائے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس مسئلے پر اپنی آواز بلند کریں، بھارت چھ ماہ سے زائد عرصے سے اسی لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہے، اقوام متحدہ اور اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم پر اپنا کردار ادا کریں۔
تازہ ترین