• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاس بخنر کے آل پارٹیز کشمیر گروپ کا صدر منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہیں،غالب

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے جرمنی سے یورپین ممبر آف پارلیمنٹ Mr Klaus Buchner MEP کا یورپین پارلیمنٹ میں قائم آل پارٹیز کشمیر گروپ کا صدر منتخب ہونے پر اپنے خط میں اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ یورپین پارلیمنٹ کا مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے میں ہمیشہ بڑا موثر کردار رہاہے، بھارت کو بار بار توجہ دلائی گئی ہے کہ وہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کرے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گذشتہ ستر سال سے اپنے حق خودارادیت کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں بھارت کشمیریوں کی آواز کو بند کرنے کے لیے فوجی قوت کا استعمال کر رہا ہے، نہتے عوام پر ظلم اور تشدد کر رہاہے انسانی حقوق کی پامالیوں کی تاریخ رقم کی ہے بھارت مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل میں رکاوٹ ہے اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔محمد غالب نے کہا کہ گذشتہ ماہ 5 اگست سے بھارت نے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا پر مکمل پابندی عائد ہے خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے موجودہ سنگین اور تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر یورپین پارلیمنٹ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے اور توقع ہے کہ آل پارٹیز کشمیر گروپ اس صورت حال کے پیش نظر اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔
تازہ ترین