• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر کو بند کر رکھا ہے، فاروق بیگ

جرمنی(پ ر) تحریک کشمیر یورپ جرمنی کے جنرل سکریٹری فاروق بیگ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ساتویں ماہ میں داخل ہوگیا ہے حکومت پاکستان کی خاموشی کے نتیجے میں دنیا کی دلچسپی ختم ہو گئی ہے، کوئی ملک بھی بھارت پر دبائو ڈالنے کے لیے تیار نہیں، کشمیریوں کو بھارت کی دہشتگرد فوج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعد بھارت نے بڑی سازش کے تحت پورے کشمیر کو بند کر رکھا ہے کشمیریوں کا قتل عام اور عزتیں لٹی جارہی ہیں نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے پاکستان کی خاموشی کی وجہ سے نریندر مودی دن بدن حالات تنگ کر رہا ہے، بھارت کو پوچھنے والا کوئی نہیں عمران خان نے کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کیا تھا ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے، ۔ فاروق بیگ نے کہا ہے پاکستان کی زبانی کلامی حمایت اور جس سفارتی حمایت کا بار بار اعلان کیا جاتا ہے وہ کہیں نظر نہیں آتی، مقبوضہ کشمیر کے حالات سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا، پاکستان کی کشمیر پالیسی سے نریندر مودی کے ناپاک عزائم کو تقویت مل رہی ہے اور بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو مضبوط کرنے کے لیے تمام سازشیں اور حربے استعمال کر رہا ہے بھارت کو روکنے والا کوئی نہیں ہے۔
تازہ ترین