• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا میں حضرت فاطمہ ؓ کی ولادت کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد

ویانا( اکرم باجوہ) امام سجاد اسلامک سنٹر ویانا کے گرلز یونٹ تنظیم کی جانب سے بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں جشن میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی ۔ میلاد بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ گرلز یونٹ تنظیم کی جانب سے نورالعین عظیمی اور طاہرہ رضوی نے میلاد کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ۔ نوجوان لڑکیوں نے سیرت زہرا کو مختلف انداز میں بیان کیا ۔ لڑکیوں نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی زندگی ہمارے لیے ایک ایسا عمل ہے جس پر ہم اپنی زندگی بہت احسن طریقے سے گزار سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کائنات میں واحد ایک ہی ہستی ہے جس کو فاطمہ زہرا کہتے ہے جن کی آمد کے موقع پر آپ کے والد آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم احترام میں کھڑے ہو کر اپنی بیٹی کا اسقبال کیا کرتے تھے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہ کی زندگی ہم کو درس دیتی ہے کہ ہم بھی یورپ میں رہتے ہوئے اپنی زندگی زہرا بی بی کے بتائے ہوئے طریقے پر بسر کریں۔ میلاد کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا ۔اجتمائی دعائیہ کلمات میں امت مسلمہ، کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تازہ ترین