• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون دماغ کے آپریشن کے دوران وائلن بجاتی رہیں

لندن ( جنگ نیوز) ڈاکٹرز کسی بھی آپریشن کے دوران مریض کو بے ہوش کرتے ہیں البتہ چند بڑی سرجریز ایسی بھی ہوتی ہیں جن کے دوران مریض ڈاکٹرز کو بے ہوش کرنے سے منع کر دیتے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے 53 سالہ ڈگ مارٹرنر نامی خاتون کی ویڈیو شیئر کی گئی جو اپنے دماغ کے آپریشن کے دوران ہوش میں تھیں اور وہ سرجری کے دوران وائلن بجاتی رہیں ۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے دماغ میں رسولی تھی اور مریضہ کا کہنا تھا کہ اگر اسے آپریشن کے دوران بے ہوش کیا گیا تو پھر وہ اٹھ نہیں سکے گی ۔ مریضہ نے ڈاکٹرز سے اصرار کیا کہ وہ اسے آپریشن کے دوران وائلن استعمال کرنے کی اجازت دیں ۔ میڈیکل ٹیم نے سوچ بچار کے بعد خاتون کا مطالبہ تسلیم کرلیا اور آپریشن کے دوران بے ہوش کرنے کے بجائے وائلن بجانے کی اجازت دے دی ۔ میڈیکل ٹیم نے آپریشن سے پہلے تیاری کی اور متاثرہ حصے کو نشان دہی کے بعد کھول کر رسولی باہر نکال لی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹرز آپریشن کررہے تھے تو اس دوران خاتون وائلن بجاتی رہیں اور انہیں کسی قسم کی تکلیف محسوس نہیں ہوئی ۔

تازہ ترین