• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندیوں کے خلاف چینی کمپنی کی درخواست مسترد

واشنگٹن (این این آئی)امریکی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کے خلاف چینی کمپنی کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے امریکی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کے خلاف ٹیکساس کی عدالت میں ایک آئینی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا ہے۔ٹیکساس کی عدالت کے فیڈرل جج نے امریکی حکومت کی حمایت میں 57 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کانگریس نے پابندی کا احاطے کرنے والے نیشنل ڈیفنس اتھرائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) کے مطابق اپنے اختیارت کے تحت عمل کیا۔عدالتی فیصلے پر ہواوے کے ترجمان نے بتایا کہ چنانچہ ہم قومی سلامتی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں تاہم یہ طریقہ کار امریکی حکومت نے اختیار کیا، 2019 میں نیشنل ڈیفنس اتھرائزیشن ایکٹ نے تحفظ کا غلط تاثر دیا جس کی وجہ سے ہواوے کے آئینی حقوق مجروح ہورہے ہیں۔ہواوے کے ترجمان نے امریکی عدالت کے فیصلے کے باوجود مزید قانونی آپشن پر غور جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔دوسری جانب عدالتی فیصلے پر امریکی محکمہ انصاف کے ترجمان نے اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ چینی کمپنی ہواوے نے مارچ 2019 میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں کاروبار سے متعلق امریکی قوانین کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ہواوے نے امریکی صدر کی جانب سے نافذ کردہ این ڈی اے اے کے سیکشن 889 کو چیلنج کیا تھا جو وفاقی ایجنسیز اور ان کے کنٹریکٹرز کو آلات کی خریدار اور سروسز سے روکتا ہے۔
تازہ ترین