• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ( جنگ نیوز) برطانیہ میں 13 سانپوں کے مردہ حالت میں برآمد ہونے کے دو روز بعد مزید 16 سانپ مردہ حالت میں تکیے کے غلاف سے ملے ہیں ۔ آر ایس پی سی اے نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں فرنگڈن فائر اسٹیشن کے عقب میں ایک کچرے کے ڈبے سے تکیے کے غلاف میں نایاب نسل کے 16 سانپ مردہ حالت میں ملے انہیں مار کر یہاں پھینکا گیا تھا ۔ دو روز قبل بھی دو تکیوں کے غلاف میں سے 13 کنگ سانپ مردہ برآمد ہوئے تھے ۔ جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے ادارے آر ایس پی سی اے کے انسپکٹر ہیڈی کلیور کا کہنا تھا کہ یہ سوچنے کی بات ہے کہ کسی کے پاس 30 سانپ تھے جس نے ایسے ظالمانہ طریقے سے انہیں مار دیا ۔ انسپکٹر کلیور کا کہنا تھا کہ ان سانپوں کو زندہ رہنے کییلئے حرارت اور روشنی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ان کو تکیے کے غلاف میں بند کرکے سردی میں باہر چھوڑ دیا گیا ۔ ان سانپوں کا ایک دوسرے کے انتے قریب ہونا بھی ٹھیک نہیں ہے کیونکہ ایک دوسرے کا دبائو بھی ان کی موت کا باعث بنتا ہے۔

تازہ ترین