• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم :اماراتی سفیر بھی ”جیونیوز“ کے ساتھ

کراچی (محمد ناصر) ”پاکستان بمقابلہ پولیو“ کے عنوان سے چلائی گئی ”جیونیوز“ کی انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اس مہم سے ناصرف پولیو کے قطروں کے حوالے سے پھیلائی گئی منفی خبروں کا رَد ہوا بلکہ عوام میں پولیو کے حوالے سے شعور بھی اُجاگر کیا گیا ہے۔ اس مہم میں کرکٹرز، اینکرز، ایکٹرز، سنگرز، سیاستدان یہاں تک کہ غیر ملکی سفیر بھی ”جیونیوز“ کی آواز بنے۔ چین اور ترکی کے سفیروں کے بعد متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الذہبی نے بھی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ”جیونیوز“ کیلئے پیغام ریکارڈ کرایا۔ اُنہوں نے کہا کہ میرے پیارے پاکستانی بھائیوں، بہنوں، دوستوں اور بزرگوں پاکستان کے بارے میں میرا جو تجربہ ہے اور جو کچھ میں نے جانا ہے وہ یہ ہے کہ پاکستان دُنیا میں حالات کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھنے والا ملک ہے، پولیو کا پھیلاؤ ایک بہت بڑا بحران ہے جس کا سامنا اس وقت پاکستان کو ہے، میں چاہوں گا کہ میرے پاکستانی بھائی اور بہنیں پولیو کے خطرے سے نمٹیں اور اسے شکست دیں۔
تازہ ترین