لاہور (نمائندہ جنگ) بھارتی اداکار شتروگھن سنہا لاہور آئے ہوئے ہیں۔ وہ بزنس مین میاں اسد احسان کے صاحبزادے میاں احمد کی بیوٹیشن حنا بیگ سے شادی میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔مہندی کی رسم بیدیاں روڈ پر واقع ایک فارم ہاؤس میں ہوئی، شتروگھن سنہا کے علاوہ اداکارہ ریما خان بھی اس میں شریک تھیں۔ شتروگھن سنہا نے کہا پاکستان اور بھارت کے تعلقات جیسے بھی ہوں ، بھارتی فنکاروں کا پاکستانیوں سے پیار کم نہیں ہوتا۔