• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی میں صحافیوں کے مسائل حل کئے اب بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے،اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہم صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیا ہے، ماضی میں صحافیوں کے مسائل حل کئے اور اب بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جیریمی ڈیئر کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم، دیگر عہدیدار اور سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ جیریمی ڈیئر نے پاکستان میں صحافیوں کے درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں سپیکر پنجاب اسمبلی سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے تحفظ اور معاشی مسائل پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین