• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کی نجی یونیورسٹیز کے مطالبات منظور، 8 رکنی کمیٹی قائم

لاہور (نمائندہ جنگ) پنجاب کی وزارت ہائر ایجوکیشن نے صوبے کو بڑے بحران سے بچا لیا، وزیر ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوگئے اور نجی یونیورسٹیز کے مطالبات منظورکرلئے گئے جبکہ مسائل کے حل کیلئے فریقین پر مشتمل 8رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نجی جامعات میں پیدا ہونے والے بحران پر قابو پا لیا گیا۔وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں کے چیئرمین ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ یونیورسٹیز پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کے تمام جائز مطالبات منظور کرنے کیلئے فریقین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کردی جس میں 4؍ ارکان نجی جامعات جبکہ چار ایچ ای ڈی سے ہوں گے ۔
تازہ ترین